• news

جے ٹی آئی پر تحفظات ہیں:راﺅ شہاب الدین

کاہنہ (نامہ نگار) مسلم لیگ ن کے رہنماءڈپٹی میئر راﺅ شہاب الدین نے کہا ہے کہ جے آئی ٹی پر تحفظات ابھی بھی موجود ہے پانامہ لیکس ایک سازش ہے جو مخالفین استعمال کررہے ہیں جے آئی ٹی کی من گھڑت کہانیوں کا پول آہستہ آہستہ عوام کے سامنے آنا شروع ہوگیا ہے۔عوام جان چکی ہے کہ شریف بردران کے خلاف احتساب نہیں انتقام لیا جا رہا ہے۔ ن لیگ نے ملک میں امن و امان قائم کرنے کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لائی جس کے ثمرات عوام تک منتقل ہو چکے ہیں اور ان سے عوام مستفید ہو رہی ہے سی پیک منصوبے کو ناکام بنانے کیلئے پاکستان میں سیاسی عدم استحکام پانامہ لیکس کی من گھڑت کہانی اور بے بنیادالزامات لگا کر پیدا کئے جا رہے ہیں۔ 

ای پیپر-دی نیشن