• news

ادیب جاودانی کی ایڈیشنل سیکرٹری جنرل سکولز ایجوکیشن سے ملاقات‘ نجی سکولوں کے مسائل حل کرنے کیلئے مجوزہ کمیٹی کیلئے 4 نام پیش کئے

لاہور (پ ر) آل پاکستان پرائیویٹ سکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن کے مرکزی صدر ادیب جاودانی کی قیادت میں تنظیم کے وفد نے رانا حسن اختر ایڈیشنل سیکرٹری سکولز ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب سے ملاقات کی اور انہیں پرائیویٹ سکولوں کے مسائل کے حل کیلئے ایک کمشن کے چار افراد کے نام پیش کئے۔ تنظیم کے چار افرادمیں امجد علی‘ کاشف ادیب‘ عامر مشتاق اور چودھری واحد احمد شامل ہیں۔ یہ چاروں افراد ہماری تنظیم کے اہم رہنما ہیں۔ اس وقت پرائیویٹ سیکٹر نے تعلیم کا 80 فیصد بوجھ اٹھا رکھا ہے‘ لیکن حکومت نے پرائیویٹ سکولوں کی حوصلہ افزائی کرنے کی بجائے ان پر 23 قسم کے ٹیکس لگا کر انہیں زیربار کر رکھا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن