• news

حدیبیہ پیپر ملز کیس میں عدالتی فیصلہ کیخلاف اپیل کرینگے: وکیل نیب

اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت) عدالت عظمیٰ میں پانامہ کیس جے آئی ٹی رپورٹ کی سماعت کے دوران نیب کے وکیل اکبر تارڑ نے عدالت کو آگاہ کیا ہے کہ نیب نے وزیراعظم اور ان کے خاندان کے خلاف حدیبیہ پیپر ملز کیس میں ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کرنے کا فیصلہ کرلیا، جس پر جسٹس اعجازافضل خان نے ریمارکس دئیے کہ آپ نے سوچ لیا تو یہ تحریری شکل میں کب آئے گی؟ جس پر نیب کے وکیل نے کہا کہ ایک ہفتے میں اپیل سپریم کورٹ میں دائر کردی جائے گی، واضح رہے کہ شریف خاندان کے خلاف حدیبیہ پیپر ملز کیس لاہور ہائی کورٹ نے بند کرنے کا حکم جاری کیا تھا جس کے خلاف نیب نے اپیل دائر نہیں کی، پانامہ کیس سپریم کورٹ میں آنے کے بعد عدالت نے یہ معاملہ اٹھایا اور چیئرمین نیب سے اپیل دائر کرنے بارے م¶قف طلب کیا تاہم چیئرمین نیب نے اپیل دائر کرنے سے انکار کر دیا تھا جس پر عدالت نے برہمی کا اظہار کیا اور پانامہ کیس میں فریق پاکستان تحریک انصاف نے چیئرمین نیب کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس بھی دائرکر رکھا ہے۔
اکبر تارڑ

ای پیپر-دی نیشن