لیپا سیکٹر : بلااشتعال گولہ باری‘ بچہ شہید‘ تین زخمی‘ جوابی کارروائی‘ چار بھارتی چوکیاں تباہ‘ چار اہلکار جہنم رسید
چناری (نوائے وقت رپورٹ) بھارتی فوج نے لےپا سےکٹر کے مختلف دےہات پر شدےد ترےن گولہ باری کی جس سے 8 سالہ بچہ اور مسجد شہےد تےن افراد زخمی ہو گئے۔ علاقے میں شدےد خوف و ہراس پھیل گیا۔ تمام چھوٹے بڑے بازار بند کر دئےے گئے۔ تفصےلات کے مطابق جمعہ کے روز بھارتی فوج نے آزاد کشمےر کے وادی لےپا سےکٹر کے سرحدی دےہاتوں گھی کوٹ،کھئی واڑہ، کےسر کوٹ، چننےاں، نوکوٹ، منڈا کلی اور چمولا مےں بھاری ہتھےاروں سے گولہ باری کی۔ بھارتی گولہ بھاری کے باعث 2003ءکے سےزفائر کے بعد پہلی مرتبہ آٹھ سالہ بچہ عمےر ولد مصطفی مےر شہےد ہو گےا جبکہ تےن افراد زخمی ہو ئے جن مےں شاہنواز مےر ولد منگتا مےر، عزےر ولد مصطفی مےر، اقراءدختر مصطفی مےرشامل ہےں۔ بھارتی گولہ بھاری کے باعث گھی کوٹ گاﺅں مےں مصطفی مےر ولد منگتا مےر کا رہائشی مکان گولہ لگنے سے تباہ ہو گےا جبکہ چننےاں گاﺅں مےں بھارتی فوج کی جانب سے داغے گئے گولوں سے مقامی مسجد جزوی طور پر بھی شہےد ہو گئی۔ دریں اثناءآئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج نے بھارتی فائرنگ کا منہ توڑ جواب دیا جس سے 3 بھارتی فوجی ہلاک جبکہ 3 زخمی ہوگئے۔ بھارتی فوج نے لوگوں کو اس وقت فائرنگ کا نشانہ بنایا جب وہ نماز جمعہ کی ادائیگی کے لئے مساجد کی طرف جا رہے تھے۔ بھارتی فورسز نے مندال اور گھی کوٹ کے گاﺅں میں شہریوں کو نشانہ بنایا۔ پاکستان کی جوابی کارروائی میں 3 بھارتی چیک پوسٹیں بھی تباہ ہو گئیں۔ ترجمان پاک فوج نے کہا فوج نہتے شہریوں کے شانہ بشانہ ہے اور بھارتی جارحیت من منہ توڑ جواب دیگی۔