نمونیا کے سبب چندیمل بھارت کے خلاف ٹیسٹ میچ سے باہر
کولمبو(سپورٹس ڈیسک )بھارت کے خلاف ٹیسٹ میچ سے قبل سری لنکا کو بڑا دھچکا لگا ہے اور سری لنکن کپتان دنیش چندیمل نمونیا کا شکار ہو کر پہلے ٹیسٹ میچ سے باہر ہو گئے ہیں۔27 سالہ چندیمل ہسپتال میں داخل ہیں اور ڈاکٹرز نے انہیں تین سے پانچ دن آرام کا مشورہ دیا ہے۔26 جولائی سے گال میں ہونے والے ٹیسٹ میچ میں اب سری لنکن ٹیم کی قیادت سپنر رنگنا ہیراتھ کریں گے۔