• news

پی سی بی نے قومی ٹیم کے اعزاز میں ہونے والی تقربیات ملتوی کردیں

لاہور (سپورٹس رپورٹر+ نمائندہ سپورٹس+ ایجنسیاں) پی سی بی نے قومی کرکٹ ٹیم کے اعزاز میں ہونے والی تمام تقربیات ملتوی کردیں۔ کھلاڑی انعامات کی غیر منصفانہ تقسیم پرنالاں ہیں۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے چئمپینز ٹرافی کی فاتح ٹیم کے اعزاز میں تمام تقریبات ملتوی کردی ہیں۔ ذرائع کے مطابق اسلام آباد میں ہونی والی تقریب میں انعامات کی غیر منصفانہ تقسیم پر کھلاڑی نالاں ہیں، جس کی وجہ سے کوئی کھلاڑی کسی تقریب میں شرکت کیلئے رضا مند نہیں ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں ہونے والی تقریب میں کپتان سرفراز حمد اور فخر زمان کے سوا تمام کھلاڑیوں نے 2،2 لا کھ روپے کے چیک انتظامیہ کو واپس کر دیئے تھے۔ ترجمان پی سی بی کا کہنا ہے کہ تقریبات کھلاڑیوں کی مصروفیات کے باعث ملتوی کی گئی ہیں۔ نئی تاریخوں کا اعلان کھلاڑیوں کی مصروفیت کو مد نظر رکھ کر کیا جائے گا۔قومی کرکٹ ٹیم نے جمعہ کے روز لاہور ریجن کے صدر کی طرف سے اپنے اعزازمیں ہونے والی تقریب میں شرکت کر نا تھی۔ تقریب میں چئمپینز ٹرافی کی فاتح ٹیم میں ڈیڑھ کروڑ روپے کی انعامی رقم تقسیم کی جانی تھی۔

ای پیپر-دی نیشن