• news

سا رے گاماپا سے شہرت یافتہ پاکستانی گلوکار زین علی انتقال کرگئے، لاہور میں سپردخاک

لاہور (کلچرل رپورٹر+ نامہ نگار) بھارتی پروگرام سارے گاماپا سے شہرت حاصل کرنے والے پاکستانی نوجوان گلوکار زین علی انتقال کرگئے، نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد سپرد خاک کر دیا گیا ۔ زین علی دوست سونو سے ملنے شیخوپورہ گئے تھے جہاں اچانک طبیعت خراب ہوگئی، ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن جانبر نہ ہوسکے۔زین کے بھائی حیدر علی کا کہنا ہے کہ زین کی موت برین ہیمرج کی وجہ سے ہوئی ۔ دوست سونو نے کہا کہ زین ملنے آئے تھے ۔ زین واش روم گئے کافی دیر تک باہر نہیں آئے تو مجھے تشویش ہوئی میں نے واش رام میں جاکر دیکھا تو زین فرش پر پڑے تھے۔ ہسپتال منتقل کیا جہاں وہ دم توڑ گئے۔سونو نے انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ زین منشیات کے عادی تھے لیکن انہوں نے کبھی بھی حد سے زیادہ منشیات کا استعمال نہیں کیا۔زین علی کی نماز جنازہ لاہور میں ادا کی گئی ۔ مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا ۔ زین علی نے 2012ء میں بھارتی ٹی وی کے پروگرام سارے گاما پا میں شرکت کرکے شہرت حاصل کی تھی ۔

ای پیپر-دی نیشن