ہدایتکارہ سنگیتا فلم ’’تم ہی تو ہو‘‘ 4 اگست کو ریلیز کرینگی
لاہور(کلچرل رپورٹر)ہدایتکارہ سنگیتانے اپنی فلم تم ہی ہو4اگست کوریلیزکرنے کااعلان کردیا۔پریس کانفرس سے خطاب کرتے ہوئے ان کاکہناتھاکہ فلم تم ہی ہوکی کاسٹ میں دانش تیمور،عینی،ساجدحسن،ماتیرہ اور دیگر فنکار شامل ہیں ۔فلم کی موسیقی مختلف موسیقاروں نے ترتیب دی ہے ۔ایک نغمہ راحت فتح علی خان کی آواز میں ریکار ڈکیاگیاہے جبکہ دیگرنغمات نئے گلوکاروںنے گائے ہیں۔یہ فیملی فلم ہے جوخواتین کوزیادہ پسندآئے گی۔ ایک سوال کے جواب میں انکاکہناتھاکہ نوجوان نسل سینئرزکوپرانے لوگ سمجھتی ہے تاہم ماضی میں جوکام کیااس کی مثال نہیںملتی ۔ہم نے آئوٹ آف ڈیٹ کیمروں پرکام کیااورفلمیں 100ہفتوں تک نمائش پذیررہیں۔پرانے فلمسازوں نے فلم انڈسٹری میں بڑانام اورپیسہ کمایاتاہم وہ غائب ہوگئے ،انہیں واپس آناچاہیے۔میں خداکے بعد فلم انڈسٹری اوراس کے بعد اپنے بچوں سے پیارکرتی ہوں ۔ بگ پروڈکشن ہائوس بنالیاہے جس کے تحت سال میں ایک فلم کی ڈائریکشن خود دوں گی۔ کراچی سے لاہورواپس شفٹ ہورہی ہوں۔ بھارتی فلم سے کوئی خطرہ نہیںہے تہوراوں کے موقع پربھارتی فلموں کی نمائش نہیں ہونی چاہیے۔