گلوکار چیسٹر بیننگٹن نے خودکشی کرلی
لاس اینجلس (شوبز ڈیسک )امریکی راک بینڈ لنکن پارک کے 41 سالہ گلوکار چیسٹر بیننگٹن نے مبینہ طور پر خودکشی کرلی۔رپورٹ کے مطابق گلوکار گزشتہ رات اپنے گھر میں مردہ حالت میں پائے گئے اور بظاہر ایسا محسوس ہورہا ہے کہ انہوں نے خودکشی کی۔بینڈ کے مصنف اور گٹارسٹ مائک شینوڈا نے ٹوئٹر پر چیسٹر کے انتقال پر دکھ اور حیرانی کا اظہار کیا۔چیسٹر بیننگٹن کی لاش کمرے میں لٹکتی ہوئی پائی گئی ۔چیف آف آپریشنز برائن ایلاس نے بتایا کہ 'یہ خودکشی کا معاملہ لگ رہا ہے۔