• news

کمیر، جڑانوالہ، چنیوٹ: 2 خواتین سمیت 3 افراد کی خودکشی

کمیر ، جڑانوالہ، بچیانہ، چنیوٹ، (نامہ نگاران) مختلف واقعات میں دو خواتین سمیت تین افراد نے زندگی ختم کرلی۔ کمیر کے گاﺅں گاو¿ں 144/9-L میں گھریلو جھگڑے پر خاتون نے زہریلی گولیاں نگل کر خودکشی کر لی۔ پولیس نے ضروری کاروائی کے بعد نعش ورثا کے حوالے کر دی۔ فرزانہ کی اپنے خاوند اور گھر والوں کے ساتھ بعض معاملات پر اختلاف رہتا تھا جس پر دِلبرداشتہ ہو کر اُس نے زہریلی گولیاں نگل لیں۔ جڑانوالہ میں تھانہ لنڈیانوالہ کی حدود میں شادی شدہ نوجوان امان اللہ نے گھریلو جھگڑے پر پھندا لے لیا۔ علاوہ ازیں چنیوٹ میں تھانہ سٹی کے علاقہ چاہ ٹبیانوالا میں 22 سالہ عصمت بی بی نے گھریلو ناچاقی پر گندم میں رکھنے والی زہریلی گولیاں نگل کر زندگی ختم کرلی۔

ای پیپر-دی نیشن