• news

افغانستان : امریکی فرینڈلہ فائرنگ ، کئی اہلکار، جھڑپوں میں داعش کے 24 ہلاک

کابل(آئی این پی ) ننگر ہار میں داعش اور مقامی افراد کے درمیان شدید جھڑپوں میں داعش کے 24دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔ مقامی حکام کا کہنا ہے کہ جھڑپیں ضلع کھوگیانی کے علاقوں تانگی،انارخیل اور سلیمان خیل میں ہوئیں۔طالبان نے بھی جھڑپوں میں حصہ لیا اور داعش کے پانچ دہشت گردوں کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے ۔ جبکہ ہلمند میں امریکی فضائی حملے (فرینڈلی فائرنگ) میں متعدد افغان اہلکار ہلاک ہو گئے ہیں۔دوسری جانب افغانستان میں پیش آنے والے دو مختلف واقعات میں کم از کم 11افغان سکیورٹی اہلکار ہلاک ہو گئے ہیں۔ 5 فوجی اور2 پولیس اہلکار جنوبی صوبہ قندہار میں اس وقت ہلاک ہوئے، جب طالبان نے ایک فوجی چوکی پر حملہ کیا۔ حکام نے جوابی کارروائی میں بیس طالبان کو ہلاک کرنے کا بھی دعوی کیا ہے تاہم آزاد ذرائع سے ان دعوں کی تصدیق نہیں ہوئی۔ دوسری جانب 4 مقامی پولیس اہلکار مشرقی صوبہ ننگرہار میں ایک سڑک کنارے نصب ایک بم کے پھٹنے کی وجہ سے ہلاک ہوئے۔

ای پیپر-دی نیشن