• news

اوکاڑہ کے پیر تنویر حسین زیدی کی ساتھیوں سمیت ق لیگ میں شمولیت

لاہور(خصوصی رپورٹر)بصیر پور اوکاڑہ کے پیر سید تنویر حسین زیدی اور چوہدری محمد ناصر ساتھیوں سمیت ق لیگ میں شامل ہو گئے ہیں۔ انہوں نے مسلم لیگ ہاو¿س میںپنجاب کے جنرل سیکرٹری چوہدری ظہیرالدین خاںسے ملاقات کی اور شمولیت کا اعلان کیا ۔اس موقع پر میاں منیر احمد، ناصر رمضان گجر چوہدری ذوالفقا ر پپن، رانا ریاض احمد شیخ عمر حیات،ملک حق نواز سنگلہ،قاضی احسان ، شکیل اعوان، ندیم جٹ، ، میاں کامران سیف اور دیگر عہدےداران بھی موجود تھے۔ دریں اثنا چوہدری ظہیرالدین خاں نے میاں شہزاد طفیل کو ق لیگ پنجاب کا جوائینٹ سیکرٹری مقرر کرنے کا نوٹیفیکشن جاری کردیا گیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن