• news

نواز شریف نااہل ہوئے تو پارٹی سربراہی سے بھی محروم ہو جائیں گے :کنور دلشاد

اسلام آباد (آن لائن) الیکشن کمیشن آف پاکستان کی سابق وفاقی سیکرٹری کنور دلشاد نے کہا ہے کہ اگر وزیراعظم نواز شریف آرٹیکل 63 کے تحت نااہل ہوتے ہیں تو پھر پولیٹیکل پارٹیز آرڈر 2002 آرٹیکل 5 کے تحت نواز شریف پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سربراہ نہیں بن سکتے انہیں پاکستان مسلم لیگ(ن) کی سربراہی سے بھی دستبردار ہونا پڑے گا اور پارٹی کی کسی ورکنگ پارٹی یا پارٹی مشاورتی اجلاس کی صدارت کے قابل بھی نہیں ہونگے ۔آن لائن کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے کنور دلشاد نے کہا کہ حدیبیہ اور شوگر ملز کے حوالے سے جو حقائق سامنے آرہے ہیں یہ بھی دیکھنا پڑے گا کہ نواز شریف نے مئی 2013ءمیں قومی اسمبلی کا الیکشن لڑتے وقت جو کاغذات جمع کرائے تھے اس میں حدیبیہ شوگر ملز میں یہ نادہندہ تھے ان کا بھی ازسرنو جائزہ لینا چاہیے ۔
کنور دلشاد

ای پیپر-دی نیشن