• news

2018 ء کے الیکشن میں تحریک انصاف سولو فلائٹ کریگی، مخالفین مقابلہ نہیں کر سکتے: پرویز خٹک

پشاور (آئی این پی) وزیراعلیٰ خیبر پی کے پرویز خٹک نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کا عمران خان کی قیادت میں کرپشن کے خلاف جہاد فیصلہ کن موڑ میں داخل ہوچکا، تمام چوروں اور لٹیروںکا بے رحمانہ احتساب وقت کی ضرورت ہے۔ کئی دہائیوں سے اس ملک پر کرپٹ حکمرانوں نے حکومت کی اور باریاں تقسیم کیں، اس ملک کو ایماندار لیڈ ر کی ضرورت ہے جو عمران کی صورت میں موجود ہے۔ نظام کی تبدیلی کی بدولت استاد، پٹواری اور پولیس پر سیاست کا دور ختم ہوچکا ہے، تحریک انصاف کی مقبولیت سے مخالفین بوکھلاہٹ کا شکار ہیں۔ 2018ء کے انتخابات میں پی ٹی آئی سولو فلائٹ کرے گی، ہمارے مخالفین اکیلے ہمارا مقابلہ نہیں کرسکتے اسلئے اتحاد بنا رہے ہیں مگر اس کے باوجود شکست ان کا مقدر ہے، عوام اس ملک پر مزید کرپٹ حکمرانوں کو حکومت کا حصہ بننے نہیں دیں گے۔ تحریک انصاف کوصوبے کے عوام نے استحصالی نظام سے چھٹکارا پانے اور مثبت تبدیلی لانے کیلئے ووٹ دیا تھا۔ وہ نوشہرہ میں دو الگ الگ مقامات یونین کونسل کے علاقے بہرا م کلے اور زیارت کاکا صاحب محلہ پیر سچ میں عوامی اجتماع سے خطاب کر رہے تھے۔
پرویز خٹک

ای پیپر-دی نیشن