• news

جمہوریت کے نام پر چور ڈاکواور بدمعاش اسمبلیوں پر قابض ہیں: جمشید دستی

سرگودھا (صباح نیوز)قومی اسمبلی کے رکن جمشید دستی نے کہا ہے کہ جمہوریت کے نا م پر چور ڈاکواور بدمعاش اسمبلیوں پر قابض ہیں۔ جمہوریت کا تو یہ اصول بن گیا ہے کہ کروڑوں لگائو اور اربوں کمائو۔سرگودھا پریس کلب میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے جمشید دستی نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کے قائدین، ورکرز کا خون چوستے ہیں۔ چور ڈاکووں اور بد کردار لوگوں کو اپنے ساتھ شامل کر لیتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف کا ہی نہیں بلکہ سب کا احتساب ہونا چاہیے۔ سیاست دان اپنے آپ کو پرہیز گار اور بے باک کہتے ہیں۔ میں سمجھتا ہوں کہ سب سے پہلے سیاست دانوں کا احتساب ہونا چاہیے۔ان کا کہنا تھا کہ ملک کی جمہوریت کا تو یہ اصول بن گیا ہے کہ کروڑوں لگائو اور اربوں کمائو۔ جمشید دستی نے الزام لگایا کہ پنجاب میں 90سے95فیصد تھانے فروخت ہوتے ہیں۔ ڈی پی اوز 15سے 20کروڑ روپے ہر ماہ حمزہ شہباز شریف تک پہنچاتے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن