کراچی: پسند کی شادی کرنے والوں پر گھر میں گھس کر فائرنگ، شوہر ہلاک، بیوی زخمی، بچی محفوظ رہی
کراچی (نیٹ نیوز) کراچی کے علاقے سائٹ میں نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر فائرنگ کرز دی جس سے ایک نوجوان ہلاک جبکہ اس کی بیوی شدید زخمی ہو گئی جبکہ ایک سالہ بچی محفوظ رہی۔ پولیس حکام نے بتایا کہ خیبر پی کے کے رہائشی 26 سالہ راشد علی نے کچھ عرصہ قبل 26 سالہ شبینا سے پسند کی شادی کی اور اسے لیکر کراچی آ گیا۔ دونوں ایک کمرے کے کرائے والے گھر میں رہ رہے تھے کہ علی الصبح نامعلوم افراد اندر گھس آئے۔ شبہ ہے کہ لڑکی کے گھر والوں نے جوڑے پر حملہ کر دیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی اور نعش کو ہسپتال منتقل کر دیا۔