• news

سرائیکی کے معروف شاعر اکبر مخمور مغل ڈیرہ غازیخان میں انتقال کر گئے

ڈیرہ غازی خان (آن لائن)سرائیکی زبان کے معروف شاعر اکبر مخمور مغل مختصر علالت کے بعد گزشتہ روز انتقال کرگئے ۔ان کی نمازجنازہ گزشتہ رات 8 غازی یونیورسٹی کے گراونڈ میں ادا کردی گئی جس میں شہر کی علمی وادبی شخصیات کے علاوہ شہریوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی ۔یاد رہے کہ اکبر مخمور مغل نے سرائیکی لغت اکھر پوتھی چار ہزار صفحات پر مشتمل پانچ لاکھ سے زائد الفاظ پر مشتمل مرتب کی جس سے انہیں ملکی اور غیرملکی سطح پر پذیرائی ملی۔

ای پیپر-دی نیشن