• news

برطانیہ: نقاب پہننے سے روکنے پر خاتون نے سکول انتظامیہ کیخلاف مقدمہ کردیا

لندن (صباح نیوز) برطانوی دارالحکومت میں مسلمان خاتون نے نقاب پہننے سے منع کرنے پر سکول کی انتظامیہ پر مقدمہ کردیا۔ راشدہ سروغ کو انکی بیٹی کے سکول کی تقریب میں انتظامیہ نے نقاب پہننے سے روکا تھا جس پر انہوں نے عدالت سے رجوع کیا۔ تفصیلات کے مطابق اسکول میں نئے طلبہ کے والدین کے اعزاز میں تقریب ہوئی جس میں باحجاب خاتون راشدہ نے بھی شرکت کی تھی لیکن سکول انتظامیہ کی طرف سے بتایا گیا کہ سکول میں نقاب پہننے کی اجازت نہیں بصورت دیگر وہ واپس چلی جائیں۔ راشدہ کے مطابق انہیں اس حکم سے شدید صدمہ پہنچا۔ انہوں نے بتایا کہ نقاب پہننے پر لندن کی گلیوں میں لوگوں نے انہیں برا بھلا بھی کہا ہے اور گالیاں بھی دی ہیں لیکن سکول میں پڑھے لکھے اور خود کو مہذب کہنے والے افراد کے رویے پر انہیں زیادہ افسوس ہوا۔

ای پیپر-دی نیشن