• news

ایبٹ آباد : ایوب میڈیکل کمپلیکس میںچار سالہ بچے کا کامیاب آپریشن 5کلو اضافی سر الگ کردیاگیا

ایبٹ آباد(صباح نیوز) ایوب میڈیکل کمپلیکس ایبٹ آباد میں پاکستانی سرجن نے کارنامہ انجام دیتے ہوئے 4سالہ بچے کا 5کلو اضافی سر الگ کرنے کا کامیاب آپریشن کردیا۔ نیورو سرجن عبدالعزیز نے ایبٹ آباد میں چار سالہ بچے کا اضافی سر الگ کرنے کا کارنامہ سرانجام دیا۔ سرجن عبدالعزیز اور ان کی ٹیم نے سرکاری ہسپتال ایوب میڈیکل کمپلیکس میں 4 سالہ بچے کے اضافی سر کی پیچیدہ سرجری کرکے تاریخ رقم کر دی۔سرجن کے مطابق بچے کی حالت بہتر ہے۔

ای پیپر-دی نیشن