ٹیپو ٹرکاں والے کے بیٹے بالاج ٹیپو کی عدالت سے ضمانت اور رہائی کے بعد اس کے ڈیرے گوالمنڈی میں شدید ہوائی فائرنگ کی گئی جس سے علاقہ میں خوف وہراس پھیل گیا
لاہور(نامہ نگار، سٹاف رپورٹر، خبرنگار) ٹیپو ٹرکاں والے کے بیٹے بالاج ٹیپو کی عدالت سے ضمانت اور رہائی کے بعد اس کے ڈیرے گوالمنڈی میں شدید ہوائی فائرنگ کی گئی جس سے علاقہ میں خوف وہراس پھیل گیا۔ پولیس نے بالاج ٹیپو اور اس کے تین ساتھیوں کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کر لیا۔ چاروں کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا، ملزمان میں بالاج امیر ٹیپو، مومن، ریاض اور فیضان الیاس شامل ہیں۔ ہوائی فائرنگ پر جس پر سی سی پی او لاہور کیپٹن (ر) محمد امین وینس اور ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف نے نوٹس لیتے ہوئے ایس پی سٹی عادل میمن کو واقعہ میں ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیا تھا۔ اس موقع پر ترجمان لاہور پولیس کا کہنا تھا کہ کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دیں گے واضح رہے کہ وزیراعلیٰ نے ہوائی فائرنگ کا نوٹس لیتے ہوئے ملزموں کی گرفتاری کا حکم دیا تھا۔
ہوائی فائرنگ/ گرفتار