نوازشریف استعفی دیتے تو جگ ہنسائی نہ ہوتی : آصف زرداری : فیصلہ کل یا پرسوں آ جائیگا : خورشید شاہ
اسلام آباد/ بھٹ شاہ (آن لائن+ نامہ نگار) پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین سابق صدرآصف علی زدراری نے کہا ہے وزیراعظم نواز شریف پہلے استعفیٰ دے دیتے تو اتنی جگ ہنسائی نہ ہوتی، وزیراعظم سازش کی بات کرکے اشارہ عدالت کی طرف کررہے ہیں، جب تک نوازشریف پرکوئی چارج فریم نہیں ہوتا وہ سوال کرتے رہیں گے کہ ان پرالزام کیا ہے؟ ہمیں پانامہ کیس کے فیصلے کا انتظار کرنا چاہئے، فیصلے سے قبل میں کچھ سٹیٹمنٹ نہیں دوں گا، حکمران ڈیلیور نہیں کر سکے، پیپلز پارٹی ہی دوبارہ حکومت میں آکر ڈیلیور کریگی۔ نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا پیپلزپارٹی کا ہر وقت احتساب ہوا، ڈاکٹر عاصم باہر جانے کی درخواست کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا شریف خاندان کی حرکتیں نہ مجھے سمجھ آئی ہیں نہ پسند آتی ہیں، ان کی حرکتوں سے دوسرے سیاستدان بھی بدنام ہوتے ہیں، وفاقی وزراءاپنا کام چھوڑ کر نواز شریف کو بچانے میں لگے ہیں۔ نواز شریف کے خلاف فیصلہ آیا تو انہیں جاناہی ہو گا۔ وزیراعظم کی نااہلی نظرآرہی ہے، وزیرخزانہ کو پیسے دینے والا ہمارا بھی دوست ہے، میرا نہیں خیال اسے متنازعہ بنانا چاہئے، شیخ ہمارا اور پاکستان کا حامی اور دوست ہے، کل ہم نے رہنا ہے یا نہیں دوسرے ممالک کے ساتھ تعلقات پاکستان کے ساتھ رہیں گے۔ حکمرانوں کو اس بات کا خیال کرنا چاہئے۔ بھٹ شاہ سے نامہ نگار کے مطابق درگاہ مخدوم سرور نوح کے ولی عہد پی پی پی کے رہنما نے مخدوم محبوب الزمان نے سابق صدر آصف علی زرداری سے دبئی میں ملاقات کی۔ ملاقات میں صوبے سندھ اور ملک کی سیاسی صورتحال سمیت اہم دیگر امور پر بات چیت کی گئی اس موقع پر آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ مخدوم خاندان کی پیپلز پارٹی کیلئے بڑی قربانیاں ہیں جن کو ہر گز بھلایا نہیں جا سکتا۔
زرداری
سکھر (بیورو رپورٹ+ نیوز ایجنسیاں) قومی اسمبلی مےں اپوزےشن لےڈر سےد خورشےد احمد شاہ نے کہا ہے کہ وزےراعظم نواز شرےف کا استعفیٰ پوری قوم کا مطالبہ ہے اگر نواز شرےف جاتا ہے تو عمران خان کا جانا بھی پکا ہے جے آئی ٹی کے والےم ٹےن مےں بہت کچھ ہے کرپشن کی وجہ سے ملک اور سےاستدان بدنام ہو رہے ہےں سےاستدانوں کا کام صرف ووٹ مانگنا نہےں بلکہ قوم کو پےروں پر کھڑا کرنا بھی ہے پچاس سال سے سےاست کررہا ہوں، اپنی زندگی مےں بڑے اتار چڑھاﺅ دےکھے ہےں۔ ان خےالات کا اظہار انہوں نے آئی بی اے سکھر مےں تقرےب اور مےڈےا سے بات چےت کرتے ہوئے کےا۔ خورشےد شاہ نے مزےد کہا کہ سےاست دان عوام کی خدمت جاری رکھےں، عوام پر چھوڑ دےں ووٹ کس کو دےنا ہے۔ این این آئی کے مطابق خورشید احمد شاہ نے کہا امید ہے پانامہ کیس کا فیصلہ کل یا پرسوں آجائے گا، فیصلہ آیا تو نواز شریف کو جانا پڑے گا، پارلیمنٹ توڑی گئی تو انتخابی اصلاحات کا معاملہ ختم ہو جائے گا‘ جو چیزیں سامنے آرہی ہیں اس سے دنیا میں پاکستان کے وقار کو دھچکا لگا ہے، وزیراعظم کو استعفیٰ دینے یا نہ دینے کا فیصلہ خود کرنا ہے ان کی اپنی سیاست ہے میں آج بھی انہیں اپنا وزیراعظم مانتا ہوں۔ انہوں نے چوہدری نثار کی پریس کانفرنس ملتوی ہونے کے حوالے سے کہا چوہدری نثار انصاف کی لڑائی لڑ رہے ہیں جس کے باعث چوہدری نثار پر حکومت کا دباﺅ ہے، دعا ہے اللہ تعالیٰ چوہدری نثارکوصحت یاب کرے اور وہ صحت یاب ہو کر قوم سے خطاب کریں گے۔ سندھ اسمبلی اور گورنر کے مابین نیب سے متعلق بل پر اختلافات کی خبروں پر انہوں نے کہا کہ ایک بار نہیں‘ 2 بار نہیں تیسری بار تو گورنر کو قانون منظور کرنا ہی پڑے گا۔ یہ بھی دیکھنے کی ضرورت ہے جتنے مقدمات نیب نے سندھ میں بنائے ہیں اتنے کہیں اور نہیں بنے۔ سپریم کورٹ کے نیب سے متعلق ریمارکس بھی کسی سے ڈھکے چھپے نہیں۔ انہوں نے کہا ریلوے ڈرائیورز کے احتجاج سے عام آدمی مشکلات میں ہے اس لئے ریلوے ڈرائیورز سے درخواست ہے ہڑتال 3 دن کے لئے موخر کریں اور ساتھ ہی حکومت بھی ریلوے ڈرائیورز سے مذاکرات کرے اور ان کے جائز مطالبات مانے۔ صباح نیوز کے مطابق خورشید شاہ نے کہا وزیراعظم نوازشریف کا استعفیٰ پوری قوم کا مطالبہ ہے۔ انہوں نے کہا حکومت کے پریشر نے اینٹی بائیوٹک کا کام کیا ہے۔ حکومت کا پریشر چودھری نثار کیلئے اینٹی بائیوٹک ہے‘ اللہ چودھری نثار کو درد سے نجات دلائے‘ فیصلہ آنے تک کچھ بولنا نہیں چاہئے‘ پی ٹی آئی کو بھی یہی کہتے ہیں فیصلہ آنے تک انتظار کرے اور صبر سے کام لے۔ انہوں نے کہا نیب کے جتنے کیسز ہوتے ہیں وہ سندھ میں ہوتے ہیں‘ پنجاب میں نیب چپ ہو گیا ہے۔ خیبر پی کے میں بھی نیب نہیں اور اب سندھ میں بھی نہیں رہے گا۔ نوائے وقت رپورٹ کے مطابق خورشید شاہ نے کہا استعفیٰ دینا یا نہ دےنا وزیراعظم کی مرضی اور سیاست ہے۔ استعفیٰ کا مطالبہ ہمارا نہیں پوری قوم کا ہے۔ بولنا اور اسے ثابت کرنا الگ الگ چیزیں ہوتی ہیں۔ فیصلہ آنے تک بولنا نہیں چاہئے۔ چاہے تو اس کے بعد بات کریں۔ پی ٹی آئی کو بھی یہی کہتے ہیں کہ فیصلہ آنے دیں۔ انہوں نے کہا چوہدری نثار کے پیٹ میں درد ہے۔ دعا ہے ان کا درد جلد ختم ہو۔
خورشید شاہ