• news

پشاور میں سرچ آپریشن385افراد گرفتار، ڈیرہ مراد جمالی، 10کلو دھماکہ خیز مواد برآمد

کوئٹہ، پشاور( بیورو رپورٹ+نوائے وقت رپورٹ) سکیورٹی فورسز نے ڈیرہ مراد جمالی میں خلیجی کے حکام پر کارروائی کے دوران سڑک کنارے نصب دس کلو دھماکہ خیز مواد برآمد کر لیا۔ بم ڈسپوزل سکواڈ نے ناکارہ بنا دیا۔ڈیرہ بگٹی میں پولیس اور لیویز کی مشترکہ کارروائی میں بھاری مقدار میں اسلحہ و بارود برآمد کر لیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر سنگسیلہ میں پولیس اور لیویز نے کارروائی کرتے ہوئے شرپسندوں کے ٹھکانوں سے دس کلو وزنی 2آئی ای ڈیز،30کلو گرام بارودی مواد، اینٹی ایئر گرافٹ گن کے 175رائونڈز، ایس ایم جی کے 250رائونڈ اور 3آئی ای ڈی سوچ برآمد کرکے قبضے میں لے لئے تاہم کارروائی کے کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔ زیارت میں مسلح افراد کی فائرنگ سے دو افراد جاں بحق ہو گئے، پشاور میں سرچ آپریشن کے دوران 385مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا گیا، ملزموں سے اسلحہ اور منشیات برآمد کی گئیں۔

ای پیپر-دی نیشن