• news

فارماسیوٹیکل مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کی جانب سے تیسری فارما کانفرنس آج ہو گی

لاہور (کامرس رپورٹر) پاکستان فارما سیوٹیکل مینوفیکچررز ایسوسی ایشن (پی پی ایم اے ) کی جانب سے دو روزہ تیسری فارما سمٹ 24جولائی سے لاہور کے مقامی ہوٹل میں ہو گی۔ اس تقریب میں 300ملکی اور غیر ملکی ماہرین شرکت کریں گے جن میں کاروباری رہنمائ،منیجرز ، ایگزیکٹوز، محققین، ریگولیٹرز و دیگر شامل ہیں۔اس سمٹ میں کئی فارما اداروں کا تعاون حاصل ہے۔ اس تقریب کا مقصد دوا ساز صنعت کی تحقیق و ترقی، برآمدات، قیمتوں کے بارے میں فارما انڈسٹری کو درپیش چیلنجزاورآگاہی فراہم کرنا ہے۔ ڈاکٹر قیصر وحید چیئرمین پی پی ایم اے، ہارون قاسم چیئرمین فارما سمٹ، محمد جاوید آکھائی، وفاقی سیکریٹری کامرس محمد یونس ڈھاگہ، ڈاکڑ محمد اسلم سی ای او ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی ، زاہد سعید، حامد رضا، عبدالطیف شیخ، ڈاکٹر سرفراز نیازی و دیگر ملکی اور غیر ملکی ماہرین خطاب کریں گے۔

ای پیپر-دی نیشن