فیروز والا، کباڑیے کھلے عام زہریلا مواد جلانے لگے، عوام بیماریوں میں مبتلا
فیروزوالا (نامہ نگار) محکمہ ماحولیات بے بس تحصیل فیروز والا ، مریدکے اور کالاخطائی روڈ اور گردونواح میں کباڑیوں اور پلاسٹک کی بوتلوں کیمکل کا دھند کرنے والوں نے زہریلامواد کھلے عام جلانا شروع کردیا جس جی وجہ سے شہری دمہ اور دیگر خطرناک بیماریوں میں مبتلا ہوں رہے ہیں محکمہ ماحولیات کے افسروں نے چھوٹی صنعتوں کے مالکان اور کباڑیوں سے نذرانہ لیکر چپ سادھ لی ناقص صفائی کے باعث ڈینگی مچھروں کی بھرمار سے شہری سخت پریشان ہیں۔ لاہور، شیخوپورہ روڈ، جی ٹی روڈ، فیصل آباد روڈ پر ناکارہ آلودہ زمین میں دفن کرنے کی بجائے سڑکوں اور اہم چوکوں ڈالادیتے ہیں جس کی وجہ سے شہریوں کا وہاں سے گزرنا محال ہوجاتا ہے شہریوں نے وزیراعلیٰ اور چیف سیکرٹری سے مطالبہ کیا ہے کہ ذمہ دار افسروں اور اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی جائے۔