شاہدرہ میں سٹریٹ لائٹس خراب گندے نالے کی صفائی نہ ہونے سے لوگ پریشان
فیروز والا (نامہ نگار) شاہدرہ اور ملحقہ علاقوں میں سٹریٹ لائٹس خراب اور غائب ہونے سے سڑکوں اور گلی محلے اندھیروں میں ڈوب گئے۔ بوڑھے اور بچے گزرتے ہوئے گر کر زخمی ہونے لگے۔ لیسکو والے ماہانہ لاکھوں روپے بل وصول کرتے ہیں مگر سٹریٹ لائٹس بند پڑی ہیں۔ شہری حلقوں نے اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ علاوہ ازیں شاہدرہ کے گندے نالے کی صفائی نہ ہونے کی وجہ سے گندے پانی کی بدبو سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔