مریدکے، کالاخطائی روڈ پر کباڑیوں کی دکانیں، پلاسٹک بوتلوں کا کاروبار عروج پر، شہری سانس کی بیماریوں میں مبتلا
فیروز والا (نامہ نگار) محکمہ ماحولیات بے بس تحصیل فیروز والا مریدکے اور کالاخطائی روڈ کے گرد و نواح میں کباڑیوں کی دکانیں، پلاسٹک کی بوتلوں اور کیمیکل کا دھندہ کرنے والوں کی دکانوں دیگر زہر آلود پھیلنے کی وجہ سے شہری سانس اور دیگر بیماریوں میں مبتلا ہونے لگے۔ محکمہ ماحولیات کے اہلکار سارا دن چھوٹی صنعت کے مالکان اور کباڑیوں سے نذرانہ لیتے ہیں۔ ناقص صفائی کے باعث ڈینگی مچھروں کی بھرمار سے شہری سخت پریشان ہیں۔