• news

نواز شریف کو مستعفی ہوکر جمہوریت اور اداروں کو بچانا چاہئے: زوار بہادر

لاہور(خصوصی نامہ نگار)جمعیت علماءپاکستان کے راہنماءعلامہ قاری محمد زوار بہادر نے کہا کہ نواز شریف کو مستعفی ہو کر جمہوریت اور اداروں کو بچانا چاہیے ان کاحکومت میں رہنے کا کوئی اخلاقی اورقانونی جواز باقی نہیں رہا، جے یو آئی ف کے دینی قیادت سے رابطے اور ایم ایم اے کے بحالی کی باتیں ”نواز شریف ‘ بچاﺅ“ کی کوشش ہیں، جے آئی ٹی کی رپورٹ سے حکمران خاندان بے نقاب ہو چکا ہے اب اداروں کی ذمہ داری ہے کہ حکمران خاندان سمیت تمام سیاستدانوں،بیورو کریٹس اور ملکی دولت ناجائز طریقے سے لوٹنے والوںکا احتساب کرکے ان سے لوٹا ہوا مال واپس لائیں۔ انہوں نے کہاکہ اگر لٹیرے سیاستدانوں کا پیسہ واپس آجائے تو پاکستان کو قرضوں کے بوجھ سے نجات مل جائے گی جس سے ملک اور غریب عوام خوشحال ہو جائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ ایم ایم اے کی بحالی برائے” نواز شریف بچاﺅ“ ناقابل قبول ہے ۔

ای پیپر-دی نیشن