• news

فلاح انسانیت فاﺅنڈیشن نے کنٹرول لائن پر بھارتی فائرنگ سے متاثر افراد کیلئے امدادی سامان بھجوا دیا

لاہور (خصوصی نامہ نگار) فلاح انسانیت فاﺅنڈیشن کی جانب سے کنٹرول لائن پر بھارتی فائرنگ سے متاثرہ علاقوں میں ایک ہزار خاندانوں کے لیے خشک راشن ، ملبوسات، بستراور جوتوں پر مشتمل امداد ی سامان کا قافلہ روانہ کر دیا ، خشک راشن میں آٹا،چاول ، گھی، چینی، دالیں اور دیگر اشیاءضروریہ شامل ہیں۔ تفصیلات کے مطابق فلاح انسانیت فاﺅنڈیشن کے چئیرمین حافظ عبدالرﺅف، یاسر بٹ ، شوکت سلفی ، ابو ساریہ و دیگر نے جامع مسجد قباءآئی ایٹ مرکزاسلام آباد سے تقریباً 30لاکھ مالیت کا امدادی سامان روانہ کیا جس میں 1000 راشن پیک، 500بستر، 400ملبوسات، 800جوتے و دیگر اشیاءشامل ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن