• news

اہل سنت جماعتوں کا اتحاد آج اسلام آباد میں طلب

لاہور (خصوصی نامہ نگار) تحریک لبیک یا رسول اللہﷺ کی اتحاد اہل سنت کمیٹی نے اہل سنت کے وسیع ترسیاسی اتحاد کے سلسلہ میں مذاکرات کے تیسرے دور کیلئے ملک گیر تنظیمات اہل سنت کا اجلاس اسلام آباد میں24جولائی کو طلب کرلیا ہے۔ میاں ولید احمد شرقپوری کی سربراہی میں اتحاد اہل سنت کمیٹی کے ارکان نے جن قائدین کو اس اجلاس میں شرکت کی دعوت دی ہے جن میں مفتی محمد منیب الرحمن ، انجیئنرثروت اعجاز قادری، ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی،پیر اعجاز ہاشمی ۔ صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیرصدر ،حافظ خادم حسین رضوی، صاحبزادہ محمد حامد رضا ،صاحبزادہ سید حامد سعید کاظمی ،پیر محمد عبدالخالق قادری آف بھرچونڈی شریف شامل ہیں۔ 

ای پیپر-دی نیشن