چاند نظر آ گیا، یکم ذیقعد آج ہے
کراچی (خصوصی رپورٹر) رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمن کے مطابق ذیقعد 1438ھ کا چاند نظر آ گیا ہے۔ یکم ذیقعد 1438ھ آج بروز منگل 25 جولائی 2017ء کو ہے۔ ملک بھر میں زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس اپنے اپنے مراکز پر منعقد ہوئے۔ ملک کے اکثر علاقوں میں مطلع ابرآلود تھا‘ کراچی سے چاند کی شہادتیں موصول ہوئیں۔