• news

میٹرک پوزیشن ہولڈرز کا اعلان‘ لاہور کے لڑکے‘ گوجرانوالہ میں لڑکیاں بازی لے گئیں: بڑھی بان اول آیا

لاہور/ گوجرانوالہ (سٹاف رپورٹر/ نمائندہ خصوصی) پنجاب بھر میں بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سکینڈری ایجوکیشن نے میٹرک امتحان سالانہ 2017ء کے پوزیشن ہولڈرز کے نتائج کا اعلان کر دیا جبکہ میٹرک کے نتائج کا اعلان آج کیا جائیگا۔ لاہور بورڈ میں لڑکے جبکہ گوجرانوالہ میں لڑکیاں بازی لے گئیں۔ سٹاف رپورٹر کے مطابق لاہور بورڈ میں لڑکے پہلی، دوسری اور تیسری پوزیشن لینے میں کامیاب ہو گئے جبکہ ایک طالبہ پوزیشن لینے میں کامیاب ہو گئی نجی سکول ٹیچ اے چائلڈ ہائی سکول کے طالب علم عمر طارق نے 1087 نمبر لے کر مجموعی طور پر پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ مسلم پبلک ماڈل ہائی سکول کے ثوبان خالد اور دی ایجوکیٹرز گرلز سکول شاہدرہ کیمپس کی طالبہ علیسہ کلیم نے دوسری پوزیشن حاصل کی ۔ تیسری پوزیشن 1085 نمبر لیکر یونیک ہائی سکول مسلم ٹائون لاہور کے محمد عبداللہ اور گورنمنٹ سنٹرل ماڈل ہائی سکول لوئر مال کے محمد عبداللہ سلیم نے حاصل کی۔ سائنس گروپ بوائز میں پہلی پوزیشن ٹیچ اے چائلڈ ہائی سکول کے عمر طارق جبکہ مسلم پبلک ماڈل ہائی سکول شیخو پورہ کے ثوبان خالد نے 1086 نمبرلے کر دوسری ،یونیک ہائی سکول مسلم ٹاون کے محمد عبداللہ اور گورنمنٹ سنٹرل ماڈل ہائی سکول لوئر مال کے محمد عبداللہ سلیم نے 1085نمبر لیکر سائنس گروپ بوائز میں تیسری پوزیشن حاصل کی۔ سائنس گروپ طالبات میں دی ایجوکیٹرز گرلز ہائی سکول شاہدرہ کی علیسہ کلیم نے 1086 نمبر لیکر پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ سائنس گروپ میں تین طالبات نے1083 نمبر لیکر دوسری پوزیشن حاصل کی جن میں علامہ اقبال پبلک ہائی سکول رائیونڈ روڈ کی زنیرہ خان ،کریسنٹ ماڈل ہائی سکول شادمان کی عفیفہ رحمان اور دی ایجوکیٹرز ہائی سکول پتوکی کی مائرہ ظفر شامل ہیں۔ سائنس گروپ طالبات میں تیسری پوزیشن چھ طالبات نے1082 نمبر لیکر حاصل کی جن میں دی ایجوکیٹرز سکول پتوکی کی مصباح ناصر،دی النور ین ہائی سکول شاد باغ ،لاریب انمول ،بیکن ہاوس گرلز ہائی سکول گلبرگ کیمپس کی فروہ ،گورنمنٹ گرلز ہائی سکول سنت نگر کی حافظہ خدیجہ مطاہر ،یونیک ہائی سکول برائے طالبات مسلم ٹائون کی فاطمہ اویس اور گورنمنٹ گرلز ہائی سکول کو ٹ رادھا کشن کی عدین امتیاز نے حاصل کی ۔آرٹس گروپ بوائز میں پہلی پوزیشن گورنمنٹ ہائی سکول شیخوپورہ کے اسامہ اکرام اور پرائیویٹ امیدوار زریاب امجد نے1020 نمبر لیکر حاصل کی جبکہ آرٹس گروپ بوائز میں دوسری پوزیشن گورنمنٹ تائید اسلام ہائی سکول کے غضنفر علی نے 1015 نمبر لیکر اور تیسری پوزیشن نجی حیثیت سے امتحان میں شرکت کرنیوالے محمد افضل نے 1001 نمبر حاصل کئے ۔ آرٹس گروپ طالبات میں پہلی پوزیشن سابق پی آرا و برائے اعلی تعلیم اور ڈی جی پی آر کے ڈپٹی ڈائریکٹر قدرت اللہ کی صاحبزادی حبیبہ بہاجت نے 1055نمبر لے کر حاصل کی جبکہ آرٹس گروپ طالبات میں علامہ اقبال پبلک ہائی سکول برائے طالبات کی عائشہ نے1052 نمبر لیکر دوسری اور گورنمنٹ پاک سٹینڈرڈ گرلز ہائی سکول شادباغ کی فریحہ حق نے 1041 نمبر لیکر تیسری پوزیشن حاصل کی۔نمائندہ خصوصی کے مطابق گوجرانوالہ بورڈز کی ٹاپ پوزیشن سمیت پہلی تین پوزیشنوں پر لڑکیاں بازی لے گئیں۔ بورڈ ٹاپ کرنے والی دو طالبات نے بورڈ کی 34 سالہ تاریخ میں سب سے زیادہ نمبر حاصل کرنے کا ریکارڈ قائم کردیا۔ نتائج کے مطابق بیسٹ سکول گوجرانوالہ کی ردا عامر اور دختران ملت سکول منڈیر کی مریم امتیاز نے 1085 نمبر لیکر مشترکہ طو پر بورڈ ٹاپ کیا۔ گورنمنٹ کمپری ہینسو سکول گجرات کے صارم نے 1083 نمبر لے کرمجموعی طو پر دوسری پوزیشن حاصل کی ہے۔ میٹرک آرٹس گروپ میں پوزیشن ہولڈرز طلبہ و طالبات کی اکثریت کے والدین محنت مزدوری کرکے اپنے بچوں کو تعلیم دلوا رہے ہیں۔ آرٹس گروپ بوائز میں اول آنے والا ندیم فیاض کسان کا بیٹا ہے‘ دوسری پوزیشن حاصل کرنے والا سفیان اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والے احتشام کے والد بھی محنت مزدوری کرتے ہیں۔ احتشام اپنے پانچ بہن بھائیوں کے ساتھ چچا کے گھر میں ایک کمرے میں رہتا ہے۔ آرٹس گروپ طالبات میں اول آنے والی طالبہ سعدیہ اروج کا والد سستے بازار میں نلکیاں اور بٹن فروخت کرتا ہے۔ تیسری پوزیشن پر تین طالبات آئیں جن میں دی ایجوکیٹر بارہ دری گجرات کی ایمن ہمایوں‘ بیسٹ سکول گوجرانوالہ کی ایمن سلیم اور گلاسگو پبلک سکول قلعہ دیدا رسنگھ کی عائشہ مصطفے نے 1081 نمبر لے کر بورڈ میں تیسری پوزیشن حاصل کی۔ سائنس گروپ فی میل میں ردا عامر اور مریم امتیاز نے مشترکہ طور پر اول‘ ایمن ہمایوں‘ ایمن سلیم اور عائشہ مصطفے نے دوم‘ لائبہ امجد اور حافظہ عیشہ تنویر نے 1080 نمبر لے کر مشترکہ طور پر تیسری پوزیشن حاصل کی۔ سائنس گروپ میل میں صارم نے اول‘ اساس سکول کینٹ کے شفاقت علی نے 1079 نمبر لے کر دوم اور گورنمنٹ ہائی سکول ڈسکہ کے عبدالرحمن بسرا نے 1078 نمبر لے کرتیسری پوزیشن حاصل کی۔ آرٹس گروپ بوائز میں تینوں پوزیشنیں گورنمنٹ ہائی سکول ڈسکہ کے طلبہ نے حاصل کیں جن میں محمد ندیم فیاض اول‘ سفیان شاہد دوم اور احتشام اصغر سوم رہے۔ آرٹس گروپ طالبات میں پرائیویٹ طالبہ سعدیہ عروج نے 1062 نمبر لیکر اول‘ پرائیویٹ طالبہ ام حبیبہ نے 1052 نمبر لیکر دوم اور گورنمنٹ ماڈرن ایجوکیشن گوجرانوالہ کی حمنہ ریاض نے 1047 نمبر لیکر سوم پوزیشن حاصل کی ہے۔ تعلیمی بورڈ بہاولپور کے کنٹرولر امتحانات پروفیسر محمد اکرم تارڑ کی طرف سے مہیا کردہ تفصیلات کے مطابق امتحان میں مجموعی طور پر پہلی پوزیشن پر 3امیدواران مریم عبدالجبار دختر عبدالجبار رول نمبر 846276 سرسید پبلک گرلز ہائی سکول حاصلپور، راحمہ مظہر دختر ملک مظہر حسین رول نمبر 800606 فوجی فائونڈیشن ماڈل گرلز سکول بہاولنگر اور محمد عمر ولد نوید طفیل رول نمبر 848051 جناح سٹی ہائی سکول بوائز وہاڑی روڈ حاصلپور ہیں۔ مجموعی طور پر 1081 نمبر حاصل کرکے حاصل کی۔ دوسری پوزیشن پر 3امیدواران فاطن خان لودھی دختر امتیاز سلیم لودھی رول نمبر 836828 صادق پبلک گرلز ہائیر سیکنڈری سکول بہاولپور ، حمسہ فاطمہ دختر عبدالغفار احسن رول نمبر 873833 نیشنل گیریژن گرلز سیکنڈری سکول رحیم یار خان سے اور فضاء فاطمہ دختر محمد خالد شفیق رول نمبر 883190 ایف ایف سی گرلز ماڈل ہائی سکول گوٹھ ماچھی صادق آباد نے مجموعی طور پر 1079 نمبر حاصل کرکے حاصل کی۔ تیسری پوزیشن پر 2 امیدواران مہتاب افضل دختر محمد افضل رول نمبر 806516 سرسید پبلک گرلز ہائی سکول چشتیاںسے اور آمنہ آصف دختر محمد آصف رشیدرول نمبر 883717 بیکن ہائوس سکول سسٹم گرلز صادق آباد س رہے، انہوںنے مجموعی طور پر 1078 نمبر حاصل کئے۔ سرگودھا بورڈ کے زیراہتمام میٹرک امتحانات میں 84478 امیدواروں نے شرکت کی، جن میں سے 67860 پاس ہوئے اور کامیابی کا تناسب 80.33% رہا، مجموعی پوزیشن میں سرگودھا کی اقصیٰ رامے، بھکر کی صدف صفدر اور خوشاب کی زینب افتخار نے 1083 نمبر لے کر اوّل پوزیشن حاصل کی۔ سرگودھا ارتضیٰ اظہر نے 1082 نمبر حاصل کرکے دوئم پوزیشن لی اسی طرح سرگودھا کی منال شوکت اور بھکر کے عبدالباسط 1081 نمبروں کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئے، سائنس گروپ کے پوزیشن ہولڈر میں 1082 نمبروں کے ساتھ ارتضیٰ اظہر اول، 1081 نمبروں کے ساتھ عبدالباسط دوئم اور 1079 نمبر حاصل کرکے حافظ محمد سعد تیسری پوزیشن پر فائز ہوئے، آرٹس گروپ میں 1083نمبر لے کر صدف صفدر، زینب افتخار اور اقصیٰ رامے اوّل 1082 نمبر کے ساتھ منال شوکت دوئم اور 1079 نمبر حاصل کرکے ماہ نور سوئم پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئیں، جنرل گروپ طلباء میں محمد حامد 1022 نمبر لیکر اوّل، حارث علی اور خرم شعیب 1010 نمبر کے ساتھ دوئم اور محمد بلال یوسف 1001 نمبر لیکر سوئم پوزیشن پر کامیاب ہوئے، اسی طرح جنرل گروپ طالبات میں عزہ ملک نے 1067 نمبر کے ساتھ اول، ماہ نور فاطمہ نے 1062 نمبر کے ساتھ دوئم اور بشریٰ کومل فاروقی نے 1052 نمبر حاصل کرکے سوئم پوزیشن حاصل کی۔بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن ساہیوال میںاس سال بھی دیپالپور،اوکاڑہ کی طالبات نے میدان مار لیا ۔ ڈپٹی کمشنر ساہیوال شوکت کھچی نے صحافیوں کی موجودگی میں میٹرک کی پو زیشنز کا اعلان کر تے ہوئے بتایا منہال اقبال ولد اقبال احمد رولنمبر 103574 دیپالپور کی طالبہ نے 1083 نمبر لیکر اوور آل میدان مار لیا جبکہ دیپالپور کی افشاں اکرم ولد محمد اکرم رولنمبر 103405 نے 1082 نمبر لیکر اوور آل بورڈ میں دوسری پو زیشن حاصل کی جبکہ تیسری پو زیشن کیلئے 3 طالبات جن میں عروبا طہور رولنمبر 105219، شاہانہ رولنمبر 108786 جبکہ سویرا اسلم رولنمبر 113611 نے 1081 نمبر حاصل کرکے تینوں نے اوور آل تیسری پو زیشن حاصل کی انہوں نے بتایا کہ کل امیدوار64844تھے جن میں سے 64065 طلباء و طالبات نے امتحان میں حصہ لیا۔ 50471 کامیاب ہوئے اور رزلٹ 78.78 فیصد رہا۔ فیصل آباد سے نمائندہ خصوصی کے مطابق تعلیمی بورڈ فیصل آباد نے بھی میٹرک کے پوزیشن ہولڈرز کا اعلان کر دیا۔ پہلی چاروں پوزیشنز لڑکیوں کے نام رہیں۔ آج وزیرقانون باقاعدہ امتحانی نتائج کا اعلان کرتے ہوئے طلباوطالبات میں انعامات تقسیم کریں گے۔ میٹرک امتحانات میں لیبارٹری گرلز ہائی سکول کی طالبہ مریم یونس اور چناب گرلز کالج جھنگ کی طالبہ مریم زہرہ 1100 میں سے 1090نمبر لے کر ضلع بھر میں ٹاپ پوزیشن پر رہیں۔ چناب کالج کی ہی طالبہ رکزہ سعید نے 1087نمبر لے کر دوسری پوزیشن حاصل کی اور سٹی گرلز سکول کی طالبہ مریم اشرف 1085نمبر کے ساتھ تیسری پوزیشن لے گئیں اور ڈویژنل پبلک سکول کے طالب علم زوہیب احمد قرشی نے بھی 1085نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی۔ اسی سکول کے طالب علم سعد امجد بھی 1085نمبرز کے ساتھ تیسری پوزیشن کے حقدار ٹھہرے۔ جنرل گروپ بوائز میں طالب علم مدنی کے 1017نمبرز کے ساتھ پہلی پوزیشن، حرا پبلک سکول کے طالب علم محمد زین نے 984نمبرز کے ساتھ دوسری پوزیشن اور گورنمنٹ ہائی سکول چک نمبر84ج۔ب کے طالب علم حافظ محمد زاہد نے 975 نمبرز کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔ جنرل گروپ گرلز میں انیلہ فاطمہ 1057نمبرز کے ساتھ پہلی، عروج اقبال 1036نمبرز کے ساتھ دوسری، سحرش اور زینب جبار 1031نمبرز کے ساتھ تیسری پوزیشن پر رہیں۔ تمام پوزیشنز میں سے سرکاری سکول کے صرف ایک طالب علم اہم پوزیشن پر آئے جبکہ باقی تمام پوزیشن پرائیویٹ اداروں کے طلباوطالبات نے اپنے نام کر لیں۔
لاہور(میاں علی اٖفضل سے) لاہور بورڈ میٹرک امتحان 2017ء آرٹس گروپ میں پہلی پوزیشن لینے والا طالبعلم اسامہ اکرام ریڑھی بان ہے انتہائی کمزور معاشی حالات کے باوجود طالبعلم نے کام کے ساتھ پڑھائی بھی جاری رکھی اور پہلی پوزیشن لینے میں کامیاب ہو گیا اور طالبعلموں کے لئے مثال بن گیا ہے کہ تنگد ستی ، پریشانی اور کمزور معاشی حالات کامیابی میں رکاوٹ نہیں بن سکتے۔ معلوم ہوا آرٹس گروپ میں پہلی پوزیشن لینے والا ایسا طالبعلم ۔ شیخوپورہ کے لنڈا بازار میں ریڑھی لگاتا ہے اور گھر کے اخراجات پورے کرتا ہے۔ والد محمد اکرام کی وفات کے بعد اسامہ دن کو گورنمنٹ ہائی سکول شیخوپورہ جاتا اور سکول سے واپسی پر ریڑھی لیکر لنڈا بازار چلاجاتا اور رات کو سونے کی بجائے پڑھتا رہتا۔ اسامہ اکرام کا کہنا ہے وہ پڑھائی جاری رکھے گا اور ملک و قوم کی خدمت کرے گا اسامہ کی کامیابی پر اس کی والدہ انتہائی خوش ہوئی ان کا کہنا ہے ان کو اپنے بیٹے پر فخر ہے اللہ تعالی نے ان کی سن لی ہے ۔

ای پیپر-دی نیشن