موجودہ حالات کی ذمہ دار حکومت
مکرمی! مسلم لیگ ن کے تمام درباری پاک فوج اور معزز سپریم کورٹ آف پاکستان، جے آئی ٹی پر طرح طرح کے الزام لگا رہے ہیں، یہ وہی نون لیگ ہے جس نے سپریم کورٹ پر حملہ کیا تھا۔ حکومت جھوٹ پر جھوٹ بول کر عوام کو بے وقوف بنا رہے ہیں۔ سانحہ ماڈل ٹائون کے 14 بے گناہ انسانوں کا قتل کس نے کروایا، جناب باقر نجفی کی انکوائری رپورٹ کس نے چھپا کر رکھی ہوئی ہے، اسے سامنے لایا جائے۔ سانحہ ڈان کی رپورٹ بھی چھپائی ہوئی ہے، وہ کیوں سامنے نہیں آرہی،اسے عوام کے سامنے لایا جائے۔ اب تھوڑا انتظار کریں یہ دونوں رپورٹیں بھی سامنے آنے والی ہیں اور ان کے ذمہ داروں کو قانون کے مطابق سزا بھی ضرور ملے گی۔ جب تک یہ حکومت رہے گی، ملکی حالات ٹھیک نہیں ہوسکتے۔ (محمد یونس بھلی، گرین ٹائون لاہور)