منشیات فروشی کے الزامات، حنیف عباسی کا شیخ رشید کیخلاف 10 ارب ہرجانے کا دعویٰ، 3 اگست کو عدالت طلب
راولپنڈی (نوائے وقت رپورٹ) سابق ایم این اے اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما حنیف عباسی نے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کے خلاف ان پر منشیات فروشی اور بھاری مقدار میں ہیروئن حاصل کرنے کے الزامات لگانے پر 10ارب روپے ہرجانہ کا دعویٰ دائر کردیا جسے ایڈیشنل سیشن جج گلزار احمد نے سماعت کیلئے منظور کرتے ہوئے شیخ رشید احمد سے 3 اگست کوجواب طلب کرلیا۔