سپریم کورٹ نے تمام مفرور ملزموں کے شناختی کارڈ بلاک‘ بنک اکائونٹ بند کرنے کا حکم دیدیا
کراچی (اسٹاف رپورٹر) سپریم کورٹ کراچی رجسٹری نے تمام مفرور ملزمان کے شناختی کارڈ بلاک کرنے کا حکم دیدیا‘ یہ حکم سپریم کورٹ نے شوکت مسیح کیس کی سماعت کے دوران جاری کیا۔ عدالت نے تمام مفرور ملزمان کے بنک اکائونٹس بند کرنے کی بھی ہدایت کی اور آگاہ کیا کہ تمام مفرور ملزمان کو گرفتار کر کے عدالت میں پیش کیا جائے۔