• news

عارف نواز خان 1961ء کو ساہیوال میں پیدا ہوئے، 1986ء میں پولیس سروس میں شمولیت اختیار کی، 3 سال 4 ماہ بعد ریٹائر ہونگے

لاہور (نامہ نگار) نئے تعینات ہونے والے آئی جی پنجاب پولیس کیپٹن (ر)عارف نواز خان 1961ء میں ساہیوال کے علاقہ کسووال میں پیدا ہوئے اور 1986ء میں بطور اے ایس پی پولیس سروس آف پاکستان میں شمولیت اختیار کی۔ انہوں نے بطور اے ایس پی لودھراں، پاکپتن اور فیروزوالہ، شیخوپورہ میں فرائض سر انجام دیئے۔ انہیں 1992ء میں ایس پی کے عہدے پر ترقی دیدی گئی اور وہ بطور ایس پی گوجرانوالہ، راجن پور، چکوال، سرگودھا اور خیبر پی کے میں فرائض سرانجام دیتے رہے۔ انہوں نے 2000ء میں ایس ایس پی، 2009ء میں ڈی آئی جی اور 2014ء میں ایڈیشنل آئی جی کے عہدے پر ترقی پائی۔ اس دوران انہوں نے بہاولپور، فیصل آباد، سپیشل برانچ، وی وی آئی پی سکیورٹی، ڈی آئی جی ٹریننگ پنجاب، بلوچستان اور سنٹرل پولیس آفس پنجاب لاہور میں اہم عہدوں پر اپنے فرائض سرانجام دئیے۔ اب وہ ایڈیشنل آئی اسٹیبلشمنٹ کے طور پر فرائض سرانجام دے رہے تھے کہ انہیں مستقل آئی جی پنجاب پولیس تعینات کردیا گیا۔ انکی ابھی 3 سال 4 مہینے سروس باقی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن