• news

پاکستان اوپن ٹینس چیمپئن شپ، عقیل خان شہزاد خان، محمد عابد، احمد چودھری کامیاب

لاہور (سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس) پنجاب لان ٹینس ایسویسی ایشن کے زیر اہتمام پاکستان اوپن ٹینس چیمپئن شپ 2017ءکے مین راﺅنڈ کے دوسرے روز دلچسپ میچز ہوئے۔ مینز سنگلز میں پاکستان ٹاپ نمبر ون عقیل خان نے احمد بابر کو 6-3, 6-2 سے، شہزاد خان نے حارث عرفان الحق کو 6-1, 6-1، محمد عابد نے اسد اللہ کو 6-0, 6-2 سے، احمد چودھری نے میاں بلال کو 6-3, 6-1 سے ہرا کر اگلے مرحلے کیلئے کوالیفائی کیا۔ انڈر 18 بوائز مقابلوں میں یوسف خان نے سعید الدین کو 6-0, 6-0 سے، نعمان آفتاب نے شہریار منور کو 6-0, 6-1 سے، محمد سید نے احمر سید کو 6-0, 6-0 سے، سعد اسجد نے احسن علی کو 6-4, 6-4 سے، احمد کامل نے زین روحیل کو 6-3, 6-4 سے، حمزہ بن ریحان نے نعلین عباس کو 6-0, 6-2 سے ، مصطفی علی نے ہاشم گیلانی کو 6-2, 6-2 سے، احمد احتشام نے اکرام رفیق کو 6-1, 6-1 سے، محمد شعیب نے سمیر احمد کو 6-0, 6-0 سے، عاقب عمر نے اسامہ خان کو 6-2, 6-4 سے، سبحان بن سالک نے ارزم کو 6-2, 6-2 سے، موسیٰ ہارون نے دانیال کو 6-1, 6-0 سے، ثاقب عمر نے موسیٰ چودھری کو 6-3, 6-0 سے ہرا کر اگلے مرحلے کیلئے کوالیفائی کیا۔ 

ای پیپر-دی نیشن