• news

حکومت سہولیات دے تو ریسلنگ میں مزید میڈلز جیت سکتے ہیں: عنایت اللہ

لاہور (سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس) ایشین کیڈٹ ریسلنگ چیمپئن شپ کے سلور میڈلسٹ عنایت اﷲ کا کہنا ہے کہ حکومت سرپرستی کرے تو ملک کے لئے مزید میڈلز جیت سکتے ہیں، اگلا ہدف کوریا میں منعقد ہونے والے یوتھ اولمپکس گیمز ہیں جس میں گولڈ میڈل جیتنا ہدف ہے۔ بنکاک میں منعقدہ ایشیئن کیڈٹ ریسلنگ چیمپئن شپ کی 69کلوگرام کیٹیگری میں سلور میڈل جیت کر وطن لوٹنے والے عنایت اﷲ کا کہنا ہے کہ ملک کے لئے میڈل جیتنے کی خوشی بیان نہیں کر سکتا۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے یوتھ اولمپک کوریا 2018ءکے لئے کوالیفائی کر لیا ہے جہاں ان کا ہدف گولڈ میڈل جیتنا ہے۔ عنایت اﷲ نے کہا وزیر اعظم کرکٹرز کی طرح ریسلرز کی بھی حوصلہ افزائی کریں تو کئی میڈل لا سکتے ہیں۔ ریسلر عنایت اﷲ کا کہنا ہے کہ ان کے پاس میٹ ہے مگر ہال نہیں ، اگر پشاور میں انہیں ہال مہیا کر دیا جائے تو مزید اچھے پہلوان بھی سامنے آ سکتے ہیں۔ 

ای پیپر-دی نیشن