سپین: مراکشی باشندے کا چیک پوسٹ پر چاقو سے حملہ‘ اہلکار زخمی‘ اللہ اکبر کے نعرے لگاتا رہا: حکام
میڈرڈ (اے ایف پی) سپین کی سرحد پر مراکشی باشندے نے چیک پوسٹ پر چاقو سے حملہ کرکے ایک اہلکار کو معمولی زخمی کر دیا۔ حکام کے مطابق ملزم حملے کے دوران اللہ اکبر کے نعرے لگا رہا تھا۔ اہلکاروں نے ملزم کو گرفتار کر لیا۔