موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے ڈاکٹر کو قتل کردیا، آج فیصل آباد میں ہڑتال کا اعلان
فیصل آباد(نوائے وقت رپورٹ) فیصل آباد میں جیل روڈ پر اکبر آباد میں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے کار پر فائرنگ کرکے ڈاکٹر کو قتل کردیا، پولیس کے مطابق ڈاکٹر محمود علیم کلینک سے گھر جا رہے تھے کہ حملہ آوروں نے فائرنگ کردی انہیں ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن جانبر نہ ہو سکے، علاوہ ازیں ڈاکٹر تنظیموں نے الائیڈ ہسپتال کے سینئر ڈاکٹر محمود علیم کے قتل کے خلاف آج ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔ الائیڈ ہسپتال ، سول ہسپتال، کارڈیالوجی انسٹیٹیوٹ اور تمام سرکاری ہسپتالوں میں ہڑتال ہوگی۔ صرف ایمرجنسی وارڈز میں مریضوں کو خدمات فراہم کی جائیں گی و ائی ڈی اے، پی ایم اے اور ایم ٹی اے احتجاج کریں گے۔