کوئٹہ سے چینی باشندوں کے اغوا پر جے آئی ٹی رپورٹ وزیر داخلہ کو پیش
اسلام آباد (ایجنسیاں+ نوائے وقت رپورٹ) وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کو کوئٹہ سے چینی باشندوں کے اغوا کے واقعہ کی تحقیقات کیلئے قائم جے آئی ٹی کی رپورٹ پیش کر دی گئی۔ اردو اکیڈمی کی آڑ میں غیر ملکی کمپنی سے منسلک تمام غیر ملکی افراد کے ویزے کینسل کرکے انہیں فوری طور پر ملک بدر کرنے ‘ ایس ای سی پی کی جانب سے تمام غیر ملکی کمپنیوں اور فرموں کا آڈٹ کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے تاکہ ٹیکس ریٹرن فائل نہ کرنے والی کمپنیوں یا غلط کاریوں میں ملوث غیر ملکی کمپنیوں کی رجسٹریشن منسوخ کی جا سکے‘ اے آرکے انفو ٹیک کے معاملات سے غفلت برتنے والے ایس ای سی پی اہلکاروں کے خلاف ایف آئی اے کی جانب سے انکوائری کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ وزیرِ داخلہ کی جانب سے متعدد اقدامات کی منظوری دیدی۔ جن میں اے آرکے انفوٹیک سے منسلک تمام غیر ملکی افراد کے ویزے کینسل کرکے انہیں فوری طور پر ملک بدر کرنے کے ساتھ ساتھ ایسی کمپنیوں کی رجسٹریشن کو بھی فوری طور پر منسوخ کر نے کاحکم دیا گیا ہے۔ غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے باعث اے آرکے انفو ٹیک کی انتظامیہ کے خلاف درج شدہ کیسز کی موثر پیروی کا فیصلہ کی جائے گی۔ ایس ای سی پی کی جانب سے تمام غیر ملکی کمپنیوں اور فرموں کا آڈٹ کرانے کا فیصلہ تاکہ ٹیکس ریٹرن فائل نہ کرنے والی کمپنیوں یا غلط کاریوں میں ملوث غیر ملکی کمپنیوں کی رجسٹریشن منسوخ کی جا سکے۔ وزارتِ خارجہ کی جانب سے ویزوں کے اجراء اور درخواست گزاروں کے کوائف کی چھان بین کے عمل کا جائزہ لیا جائے۔ وزارتِ خارجہ کی جانب سے کوریا کے سفیر کو حقائق اور شواہد سے آگاہ کیا جائے گا۔وزیر داخلہ نے ہدایت کی ہے کہ اس بات کا بھی جائزہ لیا جائے کہ اے آر کے انفو ٹیک کمپنی اردو اکیڈمی کی آڑ میں کیسے ویزا قوانین کی خلاف ورزی اور غیر قانونی اور ملکی مفادات کے مخالف سر گرمیاں سر انجام دے رہی تھی۔