• news

ملتان میں زیرعلاج لیگی رہنما فرح منظور کو ہوش آ گیا

ملتان+ وہاڑی (نمائندہ خصوصی+ نامہ نگار) نشتر ہسپتال کے آئی سی یو وارڈ میں زیر علاج مسلم لیگ (ن) کی رکن صوبائی اسمبلی فرح منظور ہوش میں آ گئی ہیں۔ ڈاکٹرز کے مطابق اگر انہوں نے زہر خورانی کی ہے یا انہیں کوئی زہریلی گولی دی گئی ہے تو اس کے اثرات ظاہر ہونے میں 24 سے 48 گھنٹے اہم ہوتے ہیں۔ انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے‘ تشخیصی ٹیسٹ کروائے جا رہے ہیں تاکہ معلوم ہو سکے انہیں اپنی ہی کسی دوائی سے ری ایکشن ہوا ہے یا انہوں نے زہر خورانی کی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن