آر پار بس سروس تیسرے ہفتے بھی معطل رہی،مسافروں اور ان کے رشتہ داروں کا پونچھ میں احتجاج
سرینگر(کے پی آئی)پونچھ راولاکوٹ راہ ملن بس سروس تیسرے ہفتہ بھی معطل رہی۔ اس دوران ایک بار پھرآزادکشمیر کے راولاکوٹ کے وہ مسافر جو یہاں اپنے رشتہ داروں سے ملاقات کو آئے ہیں، واپس وطن نہیں لوٹ پائے۔ اس دوران مسافروں اور ان کے رشتہ داروں نے سپورٹس سٹیڈیم کے باہر پونچھ جموں اور پونچھ منڈی سڑک پر مختلف قسم کی رکاوٹیں کھڑی کر کے گاڑیوں کی آمدو رفت بند کر کے ایک احتجاجی مظاہرہ کیا۔