• news

.خیبر پی کے میں پی ٹی آئی کی متعدد وکٹیں گرنے کیلئے تیار ہیں: ذرائع

پشاور (نوائے وقت رپورٹ) خیبر پی کے میں پی ٹی آئی کی متعدد وکٹیں گرنے کو تیار ہیں۔ نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ کئی ایم پی ایز نے متعدد جماعتوں سے رابطے کر لیے۔ زیادہ تر ارکان کا تعلق ماضی کے فارورڈ بلاک سے ہے۔ ماضی کے فارورڈ بلاک میں جاوید نسیم‘ قربان علی اور دیگر ارکان شامل ہیں۔ ان میں مسلم لیگ (ن) اور پیپلزپارٹی چھوڑ کر پی ٹی آئی میں آنے والے ارکان بھی شامل ہیں۔ ان ارکان کو آئندہ الیکشن میں پارٹی ٹکٹ نہ ملنے کا قوی امکان ہے۔ دیگر جماعتوں سے رابطے کرنے والوں میں وزیراعلیٰ خیبر پی کے پرویزخٹک کے مشیر اور معاونین بھی شامل ہیں۔ ناراضی کا ایک سبب عمران خان کی جانب سے بی ٹیم کی تیاری کی ہدایت ہے۔ آئندہ چند روز میں صوبائی کابینہ میں ردوبدل کا بھی امکان ہے۔

ای پیپر-دی نیشن