عوامی لیڈر کو غیر جمہوری طریقے سے گھر نہیں بھیجنا چاہئے، 62، 63پر کوئی پورا نہیں اترتا: رانا ثناء
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ پانامہ کیس کا فیصلہ ابھی عدالت نے کرنا ہے، عوامی لیڈر کو غیر جمہوری طریقے سے گھر نہیں بھیجنا چاہئے، سپریم کورٹ کا کندھا استعمال نہیں کرنا چاہئے، نوازشریف کو نااہل نہیں کیا جا سکتا، اگر تقریروں کی بنیاد پر ہٹانا ہے تو پھر 63،62 پر کوئی پورا نہیں اترتا۔ مخالف عناصر عدم استحکام، انتشار اور افراتفری پیدا کرنے پر تلے ہوئے ہیں۔