• news

غذائی قلت: آزادکشمیر دنیا کے خطرناک ترین علاقوں میں شامل ہو گیا: سروے

مظفرآباد (صباح نیوز) غذائی قلت کے حوالے سے آزادکشمیر دنیا کے خطرناک ترین علاقوں میں شامل ہو گیا، ایک تہائی بچے غذائی قلت کا شکار ہیں۔ آزادکشمیر کی صرف 4فیصد مائیں بچوںکو اپنا دودھ پلاتی ہیں جبکہ پاکستان میں یہ شرح 18فیصد سے زائد ہے۔ نیشنل نیوٹریشن سروے کے مطابق 32فیصد بچے دائمی غذائی قلت سے متاثر پائے گئے، 18فیصد بچے شدید غذائی قلت سے متاثر ہیں۔ اس بات کا انکشاف پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ آزادکشمیر کے زیر اہتمام SUN (سکیلنگ اپ نیوٹریشن) کے حوالے سے صحافیوں کے لیے مقامی ہوٹل میں منعقدہ ایک ورکشاپ میں ہوا۔

ای پیپر-دی نیشن