فلاح انسانیت فا¶نڈیشن کے زیر اہتمام گلگت اور کشمیر میں میڈیکل کیمپ لگائے جائینگے
لاہور(خصوصی نامہ نگار)فلاح انسانیت فاﺅنڈیشن کی جانب سے گلگت ،چترال اور کشمیر کے علاقوں میں بڑے پیمانے پر فری میڈیکل کیمپ لگائے جا ئیں گے جن کے لیے میڈیکل ٹیمیں روانہ ہوچکی ہیں۔ پنجاب بھر سے درجنوں ڈاکٹرزمریضوں کا مفت طبی معائنہ کریں گے ۔ ادھر مفت ادویات بھی فراہم کی جائیں گی ۔
کشمیر میں میڈیکل کیمپوں کا انعقاد ورکنگ باﺅنڈری اور لائن آف کنٹرول پر بھارتی جارحیت سے متاثرہ علاقوں میں کیا جا رہا ہے ۔