• news

”دہشتگردوں کی بزدلانہ کارروائیاں ہمارے عزم کو کمزور نہیں کر سکتیں“

لاہور + رائے ونڈ+ کاہنہ (خصوصی نامہ نگار+ نامہ نگاران) دینی، سیاسی اور سماجی رہنما¶ں نے لاہور بم دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گرد انسانیت کے دشمن اور خونی درندے ہیں۔ صوبائی وزیر خلیل طاہر سندھو، ثروت اعجاز قادری، ساجد علی نقوی، پیر سید ریاض حسین شاہ، تحریک دعوت توحید میاں جمیل، پیر اعجاز ہاشمی، اشرف آصف جلالی، مولانا حافظ فضل الرحیم، حافظ اسعد عبید، مولانا مجیب الرحمان انقلابی، ڈپٹی میئر را¶ شہباب الدین، مشیر وزیراعلیٰ مرزا جاوید، مولانا اجمل قادری، کل مسالک علی بورڈ کے رہنما¶ں مولانا محمد عاصم، علامہ حافظ کاظم رضا نقوی، مولانا شکیل الرحمان، اسلامی تحریک طلبہ کے غلام عباس صدیقی، اسد عباس شاہ، صاحبزادہ زاہد قاسمی، علامہ احمد لدھیانوی نے کہا ہے کہ پاکستان میں دہشت اور وحشت کا بازار گرم کرنے والوں کو بھارت کی سرپرستی حاصل ہے انہوں نے کہا کہ اس سفاکیت اور درندگی کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے انہوں نے کہا کہ شہیدوں کا خون رائیگاں نہیں جائے گا دہشت گردوں کی بزدلانہ کارروائیاں ہمارے عزم کو کمزور نہیں کر سکتیں۔

ای پیپر-دی نیشن