شریف خاندان قوم کو گمراہ کرنیکی پالیسی پر عمل پیرا ہے: پیپلز پارٹی
لاہور (خبر نگار) پیپلز پارٹی کے رہنما مخدوم سید احمد محمود نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نہ تو فرینڈلی اپوزیشن تھی اور نہ ہے ہم چاہتے ہیں کہ اسمبلی اپنی مدت پوری کرے اور آئندہ الیکشن اپنے وقت پر ہوں۔ شریف برادران قوم کو گمراہ کر رہے ہیں کہ جے آئی ٹی اپنی رپورٹ میں حکومت کے کسی پراجیکٹ پر کرپشن کا الزام نہیں لگا سکی ۔محمد اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری کی طرف سے شروع کی گئی احتجاجی تحریک کے بعداب ہر طرف گو نواز گو کی تحریک چل رہی ہے۔ نصیر احمد بشری ملک جہاں آرا وٹو خالد بٹ حافظ زبیر کاردار چودھری وقاص منشاءپرنس احسان چوہان عثمان لاحق حمزہ شکوہ یاسمین فاروق روبینہ نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے دور حکومت میں دہشت گردی کی وارداتوں میں اضافہ ہوا۔ دہشت گردی کا خاتمہ حکومتی ترجیحات میں شامل نہیں ہے وزیر داخلہ اپنے مفادات حاصل کہ ہونے کے باعث کام چھوڑ کر گھر بیٹھ گئے ہیں۔ چودھری عدنان اصغر ہنجرا نے کہا کہ لاہور میںپیپلز پارٹی کی کامیاب گو نواز گو ریلی نے مخالفین کی نیندیں اڑا کر رکھ دی ہے۔