• news

احسن اقبال کا اقامہ: مدینہ منورہ میں کام کرنا خوش قسمتی ہے: وفاقی وزیر2006ء کے بعد تنخواہ نہیں لی: ترجمان

اسلام آباد ( نوائے وقت نیوز+نوائے وقت رپورٹ) وفاقی وزیر برائے ترقی و منصوبہ بندی احسن اقبال کا سعودی عرب کا اقامہ بھی سامنے آ گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا کہ مدینہ منورہ میں 2004ء سے2006ء تک کام کیا اور بغیر تنخواہ کے اقامہ اپنے پاس رکھا۔ دوسری جانب سماجی رابطے کے ویب ویئٹر پر احسن اقبال نے سعودی اقامہ منظر عام پر آنے کے بعد اس کی تصدیق کر دی ہے اور کہا ہے کہ مدینہ کا رہائشی سٹیٹس قدرتی عمل تھا، مدینہ میں رہنے والا اور کام کرنے والا خوش قسمت ہوتا ہے، اس پر پچھتاوا نہیں ہے۔ادھر ترجمان وزارت منصوبہ بندی نے کہا ہے کہ وفاقی وزیر احسن اقبال کے اقامہ سے متعلق پراپیگنڈہ بدنیتی پر مبنی ہے۔ احسن اقبال نے گورنر مدینہ کے ڈیجیٹل اکانومی پراجیکٹ میں مشینری حیثیت سے 2004ء سے2006ء کے درمیان کام کیا احسن اقبال نے 2006ء کے بعد اس اقامہ پر کسی قسم کی تنخواہ وصول نہیں کی 2013ء کے کاغذات نامزدگی میں اقامہ ظاہر کیا ہوا ہے۔ احسن اقبال کا یہ اقامہ ختم ہو چکا اس کی تجدید نہیں کرائی گئی۔

ای پیپر-دی نیشن