• news

وزیراعظم کی مالدیپ کے 52ویں یوم آزادی کی تقریبات میں بطور مہمان خصوصی شرکت

مالے(اے پی پی) وزیراعظم نوازشریف نے مالدیپ کے 52ویں یوم آزادی کی تقریبات میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ وزیراعظم خصوصی تقریبات میں شرکت کیلئے جب مالے کے نیشنل فٹبال سٹیڈیم پہنچے تو مالدیپ کے صدر عبداللہ یامین عبدالقیوم سمیت کابینہ کے ارکان اہم شخصیات نے ان کا استقبال کیا اور مالدیپ کی مسلح افواج کے خصوصی دستے نے وزیراعظم کو سلامی دی اور دونوں ممالک کے قومی ترانے بھی بجائے گئے اس موقع پر سکول کے بچوں نے ایک خصوصی شو پیش کیا جبکہ ثقافتی شو بھی پیش کیا گیا اس موقع پر مالدیپ کی مسلح افواج کے خصوصی دستوں نے اپنی پیشہ وارانہ مہارتوں کا مظاہرہ کیا، یوم آزادی کی تقریبات میں مالدیپ کے فنکاروں نے اپنے فن کا خصوصی مظاہرہ بھی کیا۔ وزیراعظم نوازشریف کے ہمراہ بیگم کلثوم نوازشریف بھی مالدیپ کے 52ویں یوم آزادی کی تقریبات میں شریک تھیں۔

ای پیپر-دی نیشن